ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزائی نے لویا جرگہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان امریکہ سے ایک آزاد اور خودمختارملک کی حیثیت سے تعلقات چاہتا ہے۔کابل میں چار روزہ لویا جرگے کے افتتاح کے موقع پر قبائلی عمائدین سے خطاب میں افغان صدر حامد کرزائی نے کہا کہ افغانستان آج قومی خودمختاری اورامریکہ سے ایک آزاد ملک کی حیثیت سے تعلقات چاہتا ہے،،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو اسٹریٹیجک پارٹنر شپ معاہدے کی شرط کے مطابق رات کی کارروائیاں اوراداروں کے متوازی اداروں کی تعمیر ترک کرنا ہوگی اگر امریکہ ان شرائط پر عمل کرتا ہے توافغانستان امریکی فوجیوں کی طویل عرصے تک میزبانی کیلئے تیار ہے ۔ افغان صدر نے کہا کہ اگر امریکی فوجی اڈے چاہتے ہیں تو افغان حکومت اس کی اجازت دے گی ،کیونکہ یہ افغانستان کے مفاد میں ہوگا۔......
/169